ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : بائک اور ٹِپّر میں تصادم - اسکوٹر سوار موقع پر ہی فوت - دوسرا شدید زخمی 

پتور : بائک اور ٹِپّر میں تصادم - اسکوٹر سوار موقع پر ہی فوت - دوسرا شدید زخمی 

Thu, 05 May 2022 21:05:32    S.O. News Service

پتور،5؍ مئی (ایس او نیوز) مانی - میسور روڈ پر اسکوٹر اور ٹِپّر لاری کے درمیان پیش آئے تصادم میں بائک سوار موقع پر ہی فوت ہوگیا جبکہ اسکوٹر کی پچھلی سیٹ پر سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

حادثہ میں فوت ہونے والے نوجوان کی شناخت سنان (18 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔  اور زخمی نوجوان کا نام محمد حاسر ہے ۔  حادثہ اس وقت پیش آیا جب محمد سنان ایک دوسری بائک کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا اسی دوران سامنے سے آنے والی ٹِپّر لاری سے اس کی اسکوٹر ٹکرا گئی اور ٹِپر لاری انہیں بہت دور تک انہیں گھسیٹتے ہوئے لے گئی ۔ سنان نے  موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ محمد حاسر کے سر میں  شدید چوٹ لگی ہے اوراسے علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

پتور ٹریفک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔


Share: